0
Thursday 3 May 2018 22:58

لاپتہ افراد کیس، سندھ ہائیکورٹ پولیس حکام پر سخت برہم، جلد بازیابی کی ہدایت

لاپتہ افراد کیس، سندھ ہائیکورٹ پولیس حکام پر سخت برہم، جلد بازیابی کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے پولیس حکام کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں لاپتہ شہریوں کی جلد بازیابی کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں درجنوں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف دائر متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت کمرہ عدالت میں لاپتہ شہریوں محمد علی، نعیم عارف نظامی سمیت دیگر کے اہلخانہ کی بڑی تعداد موجود رہی۔ سماعت کے دوران عدالت کو ریاض احمد نامی درخواست گزار نے بتایا کہ انکے عزیزوں محمد علی، نعیم اور عارف کو 2013ء میں پی آئی بی کے علاقے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اغوا کیا، 5 سال سے وہ اپنے پیاروں کی تلاش میں ہیں، لیکن تاحال اس بات کا علم نہیں ہو سکا کہ وہ کہاں ہیں۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ لاپتہ ہونے والے عزیزوں کی بازیابی کے لئے ان سے پولیس بھی تعاون نہیں کر رہی ہے۔ دوسری جانب عدالت نے پولیس کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں موجود حکام سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو لاپتہ ہوئے شہریوں کی تکالیف کا احساس نہیں ہوتا۔ عدالت نے پولیس کو لاپتہ شہریوں کی بازیابی کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 722202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش