0
Friday 4 May 2018 16:44

امریکہ یمنی عوام کا قاتل ہے، وہ ہمیشہ قوموں کی خواہشات اور انکی مرضی کیخلاف عمل کرتا ہے، محمد علی الحوثی

امریکہ یمنی عوام کا قاتل ہے، وہ ہمیشہ قوموں کی خواہشات اور انکی مرضی کیخلاف عمل کرتا ہے، محمد علی الحوثی
اسلام ٹائمز۔ یمن کی "سپریم انقلابی کمیٹی" کے چیئرمین نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ان کے ملک کے خلاف جنگ میں شریک ہے اور واشنگٹن نے طول تاریخ میں کبھی بھی کسی بھی مسئلہ میں منصفانہ حمایت نہیں کی ہے۔ محمد علی الحوثی جو یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہنماؤں میں سے ہیں، انہوں نے پینٹا گون کی جانب سے سعودی عرب اور یمن کے بارڈرز پر امریکی گروہوں کی موجودگی کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ الحوثی جو یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے صدر بھی ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ان بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ یمن کے خلاف جنگ میں امریکہ بھی شریک ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر کے صفحے پر کہا ہے کہ امریکہ یمن کی عوام کا قاتل ہے اور اس کی جانب سے جاری ہونے والے بیانات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ یمن میں ہونے والی موجودہ جارحیت میں شریک ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکہ نے اپنی پوری تاریخ میں کبھی بھی کسی بھی مسئلہ میں منصفانہ حمایت نہیں کی ہے اور ہمیشہ قوموں کی خواہشات اور ان کی مرضی کے خلاف عمل کیا ہے۔ انصاراللہ کے اس راہنما نے یمن کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سنجیدگی سے اپنے ملک کی ایماندارانہ واپسی کے بارے میں غور کریں اور دہشت گردوں کی مدد لینے سے پرہیز کریں؛ وہ دہشت گرد جنہیں یمن کی عوام کا خون بہانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ امریکی خصوصی فورسز کے گروپ لاجیسٹک اور اطلاعاتی آپریشنز انجام دینے کیلئے ایک مختصر مدت کے لئے یمن میں داخل ہوں گی اور سعودی عرب کی سرحدوں کی حفاظت کا کام ان کی ذمہ داری ہوگی۔ اسی حوالے سے روزنامہ نیویورک ٹائمز نے کل ایک رپورٹ دی ہے، جس کے مطابق سعودی عرب نے اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے "گرین کیپ" (سبز ٹوپی والے امریکائی) نامی امریکی سپیشل فورسز سے مدد کی درخواست کی ہے۔ اس اخبار نے اعلان کیا ہے کہ ایک ٹیم جو سبز ٹوپیوں والے 12 امریکی افراد پر مشتمل ہے، گذشتہ سال کے آخر میں سعودی عرب کے یمن کیساتھ لگنے والے بارڈر پر پہنچ گئی ہے۔ امریکن آرمی کے کمانڈوز کا یہ گروپ سعودی عرب کی قیادت میں یمن کے خلاف جنگ میں مصروف اتحادی فوجیوں کی انصاراللہ فورسز کے بیلسٹک میزائل اور انکے لانچنگ پیڈ تلاش اور انہیں تباہ کرنے میں انکی مدد کرے گا۔  
خبر کا کوڈ : 722674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش