1
0
Sunday 20 May 2018 12:10

فاٹا انضمام پر اختلافات، جے یو آئی کا مرکزی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ

فاٹا انضمام پر اختلافات، جے یو آئی کا مرکزی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ فاٹا بل کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) سے اختلافات پیدا ہونے کے باعث جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مرکزی حکومت کا وقت پورا ہونے سے پہلے ہی اس سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے حوالے سے آئندہ ہفتے اعلان کیا جا سکتا ہے۔ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے سے متعلق 23 ویں آئینی ترمیمی بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرتے ہوئے اس کی منظوری لینے کے حکومتی فیصلے کے باعث جے یوآئی اور مسلم لیگ ن میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اس صورت حال کے باعث قومی اسمبلی اور مرکزی حکومت کے 31 مئی کو پورے ہونے والے دورانیے سے پہلے ہی حکومت سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس بارے میں جے یو آئی کے ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے مشاورت اور سنجیدگی سے غور جاری ہے اور امکان ہے کہ آئندہ ہفتے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن حکومت سے الگ ہونے کا اعلان کردیں۔ واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) جو گزشتہ دور میں پیپلزپارٹی کی بھی اتحادی رہی وہ موجودہ دور میں مسلم لیگ(ن) کے ساتھ مرکز میں قدرے تاخیر کے ساتھ حکومت کا حصہ بنی اور اکرم خان درانی کو جے یوآئی کی جانب سے وفاقی کابینہ میں شامل کیاگیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 725997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

شجاع حیدر
Pakistan
مولانا صاحب کی بھی کیا بات ہے، جب حکومت ختم ہونے میں چند دن رہ گئے تو اعلیحدگی اختیار کرلی۔ ان کی سیاست بچوں کو یونیورسٹیوں میں پڑھائی جانی چاہیئے
ہماری پیشکش