0
Monday 28 May 2018 15:07

پنجاب پولیس دہشتگردوں اور خطرناک مجرموں کا مقابلہ ڈرون سے کرے گی

پنجاب پولیس دہشتگردوں اور خطرناک مجرموں کا مقابلہ ڈرون سے کرے گی
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردوں اور خطرناک مجرموں کا مقابلہ اب ڈرون سے ہوگا، پنجاب پولیس نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونز کے استعمال کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈرون کے ذریعے آنسو گیس شیل اور چھوٹے گرنیڈ چلائے جا سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایلیٹ ٹریننگ سنٹر لاہور میں ڈرون کے ذریعے آنسو گیس شیل، چھوٹے گرنیڈ چلانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ایک پولیس افسر کے مطابق ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سےخطرناک ڈاکوؤں سے مقابلے میں آسانی ہوگی۔ ابتدائی طور پر 2 ڈرون کیمرے آر پی او ڈیرہ غازی خان کے حوالے کر دئیے گئے  ہیں جن کی مدد سے ایک وقت میں ڈرون سے 8 کلو بارودی مواد اور آنسو گیس شیل پھینکے جا سکتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 727909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش