0
Tuesday 29 May 2018 12:37

یمن کے مغربی ساحل پر جارح حملہ آوروں اور انکے ایجنٹوں کو بھاری نقصان کا سامنا

یمن کا ایک ساحلی شہر سعودیوں کے محاصرے میں آگیا
یمن کے مغربی ساحل پر جارح حملہ آوروں اور انکے ایجنٹوں کو بھاری نقصان کا سامنا
اسلام ٹائمز۔ یمنی فوج کے میزائل یونٹ اور عوامی رضاکار فورسز نے آج یمن کے مغربی ساحل پر جارحین اور ان کے ایجنٹوں کے فوجی مراکز پر میزائلوں کی بارش کر دی۔ انصاراللہ کے ٹی وی چینل المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے میزائل یونٹ کے ایک ذریعے نے بتایا کہ میزائل یونٹ نے یمن کے مغربی ساحل پر حملہ آوروں اور ان کے ایجنٹوں کے فوجی ٹھکانوں پر متعدد بیلسٹیک میزائل فائر کئے۔ فائر کئے گئے میزائل ٹھیک اپنے نشانوں پر جاکر لگے، جس کے نتیجے میں جارح حملہ آوروں اور ان کے ایجنٹوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ یمنی فوج کے میزائل یونٹ اور عوامی رضاکار فورسز نے دو دن پہلے بھی یمن کے مغربی ساحل کے محاذ پر جارح حملہ آوروں اور ان کے ایجنٹوں کے اجتماع کی جگہ کو میزائل قاہر سے اپنا نشانہ بنایا۔ اس سال 5 مئی کو بھی جارح حملہ آوروں اور ان کے ایجنٹوں کے اجتماعات اور مورچوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

یمن کا ایک ساحلی شہر سعودیوں کے محاصرے میں آگیا
سعودی عرب کی قیادت میں عربی اتحاد نے یمن کے ایک ساحلی شہر کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔ رویٹرز کی ایک خبر کے مطابق عربی اتحاد کے ترجمان ترکی مالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے اتحادیوں نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے، لیکن اس شہر پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرنے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن کی یہ بندرگاہ ابھی تک فوجی حملوں کی زد اور محاصرے میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 728160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش