0
Monday 4 Jun 2018 23:55

آصفہ بھٹو زرداری کا این اے 202 شہداد کوٹ سے الیکشن لڑنیکا فیصلہ

آصفہ بھٹو زرداری کا این اے 202 شہداد کوٹ سے الیکشن لڑنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے اندرون سندھ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 202 شہداد کوٹ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا، اس نشست سے ان کی پھپھو اور آصف زرداری کی بہن فریال تالپور نے گزشتہ عام انتخابات 2013ء میں حصہ لیکر کامیابی حاصل کی تھی۔ پیپلز پارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 202 شہداد کوٹ سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی فارم بھی حاصل کرلیا۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اس سے قبل این اے 246 کراچی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں، جبکہ وہ این اے 200 لاڑکانہ پر بھی الیکشن لڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 729603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش