0
Tuesday 5 Jun 2018 17:45

ایم ڈبلیو ایم جیکب آباد کے زیر اہتمام انقلاب اسلامی و افکار امام خمینیؒ کانفرنس کا انعقاد

ایم ڈبلیو ایم جیکب آباد کے زیر اہتمام انقلاب اسلامی و افکار امام خمینیؒ کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جیکب آباد کے زیر اہتمام بانی انقلاب اسلامی رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ کی 29 ویں برسی کی منابست سے انقلاب اسلامی و افکار امام خمینیؒ کانفرنس منعقد کا انعقاد مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ جیکب آباد میں کیا گیا، جس ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی سیکریٹری جنرل آغا سیف علی ڈومکی، استاد عبدالفتاح بلوچ، مولانا حسن رضا غدیری، مولانا منور حسین سولنگی، سید شبیر علی شاہ کاظمی و دیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امام خمینیؒ کے افکار و تعلیمات ہمیشہ کی طرح آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، ہم ان کے نقش قدم پر چلنے کا عہد کرتے ہیں۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ آج دنیائے اسلام میں بیداری اور شعور کی حامل انقلابی تحریکیں امام خمینیؒ کے افکار کی پیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ نے تیس سال قبل خالص محمدی اسلام کے مقابلے کیلئے امریکی اسلام کی فتنہ پروری کا ذکر کیا تھا، وہ آج آل سعود کی صورت میں بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپؒ عصر حاضر کے عظیم انقلابی رہنما تھے، آپ نے امت مسلمہ کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور عالمی استکباری قوتوں کے انسان دشمن عزائم کو بے نقاب کیا، مستضعفین عالم کو مستکبرین کے مقابل لاکھڑا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینیؒ نے اکیسویں صدی میں قرآن و سنت اور سیرت حضرت محمدؐ و آل محمدؐ پر مبنی اسلامی جمہوریہ کی بنیاد رکھی۔
خبر کا کوڈ : 729740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش