0
Wednesday 13 Jun 2018 23:58

دیامر ڈیم میں 1 ارب 10 کروڑ روپے کی کرپشن ہوئی، دیامر یوتھ موومنٹ

دیامر ڈیم میں 1 ارب 10 کروڑ روپے کی کرپشن ہوئی، دیامر یوتھ موومنٹ
اسلام ٹائمز۔ دیامر یوتھ موومنٹ کے رہنماﺅں ضیاءالرحمن قریشی، مبشر آربی اور دیگر نے انکشاف کیا ہے کہ دیامر بھاشاڈیم میں 1 ارب 10 کروڑ روپے کی کرپشن ہوئی ہے، گلگت بلتستان میں کرپشن کے سارے سرغنے صوبائی حکومت کی چھتری تلے بیٹھے ہیں، گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی ترجمان فیض اللہ فراق پر الزامات کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کا سرے سے کوئی اجلاس نہیں ہوا، کمیٹی کے ارکان بذات خود بھی لاعلم ہیں، ان کی بحالی میں خلاقی مخلوق کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض اللہ فراق کو بحال نہیں کیا جاتا تو دیامر ڈیم منصوبے میں میگا کرپشن کرنے والے کئی افسران کی بھی چھٹی ہو جاتی، انہوں نے کہا کہ فیض اللہ فراق پر الزامات کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی نے اپنی سفارشات مرتب کی تھیں تو سامنے لائی جائیں اور دیامر ڈیم کے ایوارڈ کو بھی منظر عام پر لایا جائے، ورنہ عدالت اور نیب کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ رہنماﺅں کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی کے اہم رکن حیدر خان نے بتایا کہ فیض اللہ فراق کی بحالی کیلئے وزیراعلٰی کے پرسنل سیکرٹری خود ثالث کے پاس گئے اور صلح کی درخواست کی، جس کے بعد صلح نامے کی کہانیاں شروع ہوگئیں، حقیقت یہ ہے کہ کمیٹی کا سرے سے کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا اور نہ ہی ہمیں طلب کیا گیا، جس کی وجہ سے معاملہ مشکوک ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 731604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش