0
Sunday 17 Jun 2018 18:44

کراچی میں پکنک مناتے ہوئے 2 نوجوان لڑکے سمندر میں ڈوب گئے، تلاش جاری

کراچی میں پکنک مناتے ہوئے 2 نوجوان لڑکے سمندر میں ڈوب گئے، تلاش جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے ساحل سمندر سینڈز پٹ پر پکنک منانے کے دوران سمندر میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان لڑکے ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہاکس بے کے تفریحی مقام سینڈزپٹ ہٹ پکنک منانے کیلئے آنے والے افراد پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی، جب سمندر میں نہاتے ہوئے 2 لڑکے کو بے رحم موجیں بہا کر لے گئیں۔ اس موقع پر ساحل پر موجود افراد کی چیخ و پکار سن کر وہاں پر موجود پاک بحریہ کے لائف گارڈز موقع پر پہنچ گئے اور ڈوبنے والے 2 افراد کو کافی تلاش کیا، تاہم ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے افراد  کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ڈوبنے والے دونوں دوست نارتھ ناظم آباد کے رہائشی ہیں، جو اپنے دیگر 5 ساتھیوں کے ہمراہ صبح پکنک منانے کیلئے ہاکس بے گئے تھے۔ دوستوں کے مطابق ڈوبنے والوں میں 22 سال کا اسامہ اور 19 سال کا فراز شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 731945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش