0
Sunday 17 Jun 2018 22:33

سنٹرل کرم میں حفاظتی بند اور آبنوشی سکیم کے منصوبے مکمل

سنٹرل کرم میں حفاظتی بند اور آبنوشی سکیم کے منصوبے مکمل
اسلام ٹائمز۔ سنٹرل کرم میں گڑھی کوٹ مسوزئی کے مقامی لوگوں کو سیلاب کی وجہ سے درپیش خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی انتظامیہ نے فاٹا ڈیویلپمنٹ پروگرام، گورنمنٹ ٹو کمیونٹی کے تحت سیلاب سے بچاؤ کیلئے ایک حفاظتی بند کی تعمیر پر مشتمل منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا ہے۔ یہ منصوبہ 67 حفاظتی دیوار اور 73 میٹر طویل حفاظتی بند کی تعمیر پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد مقامی آبادی، ان کی زمینوں اور دیگر املاک کو سیلاب کے موسم میں نقصانات سے بچانا ہے۔ ایک اور منصوبے کے تحت ضلعی انتظامیہ نے سنٹرل کرم کے علاقے پاس میلہ کے مقامی لوگوں کیلئے شمسی توانائی سے چلنے والی پانی کی ایک اسکیم بھی مکمل کی ہے۔ یہ منصوبہ پمپ ہاؤس سمیت 3000 گیلن اور 10000 گیلن پانی کی ٹینکیوں کی تعمیر، سولر سسٹم کے ارد گرد 73 میٹر فنسنگ اور 2394 میٹر طویل پائپ لائن کی تنصیب اور سولر واٹر پمپنگ سسٹم کی فراہمی پر مشتمل ہے۔ توقع ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے مقامی لوگوں کی پانی کی ضروریات پوری ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 731966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش