0
Wednesday 20 Jun 2018 00:02

وزیراعلٰی گلگت بلتستان کی ڈی جی رینجرز پنجاب سے اہم ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلٰی گلگت بلتستان کی ڈی جی رینجرز پنجاب سے اہم ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ جی بی میں امن و امان کے قیام اور حکومتی رٹ کی بحالی کے حوالے سے رینجرز کا کردار قابل تحسین رہا ہے۔ پاکستان کے حساس خطے میں پاکستان آرمی، رینجرز اور پولیس کا کردار قیام امن میں نمایاں رہا ہے، جس پر یہ ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں، نیشنل ایکشن پلان کا سب سے زیادہ فائدہ گلگت بلتستان کو ہوا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان سے قبل عسکری اور سیاسی قیادت کے ایک پلیٹ فارم پر بیٹھنے اور مختلف امور کے حوالے سے فیصلے کرنے کا کوئی پلیٹ فارم نہیں تھا، نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے ایپکس کمیٹی قائم ہوئی جس میں سیاسی اور عسکری قیادت نے ایک پلیٹ فارم پر بیٹھ کر امن و امان کے حوالے سے فیصلہ کئے اور ان فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا، جسکی وجہ سے جی بی میں امن و امان قائم ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پولیس کی ٹریننگ پاک آرمی کے ذریعے کروائی جس سے پولیس کی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے۔ پولیس فورس کو مثالی فورس بنانے کیلئے جدید آلات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ پولیس فورس میں میرٹ پر بھرتیاں کی گئی ہیں، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں بھرتیاں پاک فوج کی نگرانی میں کی گئی ہے، تاکہ میرٹ کی بالادستی یقینی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں رینجرز کا کردار غیر متنازعہ اور شاندار رہا ہے۔ اس وقت سی پیک کی وجہ سے ہمارا ازلی دشمن بھارت سازشوں میں مصروف ہے جو جی بی کی ترقی کا ہمیشہ سے مخالف رہا ہے، ہم سب نے مل کر ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے اور ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 732411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش