0
Wednesday 20 Jun 2018 20:55

شمالی وزیرستان، پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

شمالی وزیرستان، پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قبائلی مشر سعید خان قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سعید خان آج ھمزونی شنا خوڑہ نامی علاقے سے گزر رہے تھے جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے  سڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔ انتظامیہ کے مطابق سعید خان دھماکے میں محفوظ رہے تاہم وہاں سے گزرنے والی ایک عام گاڑی کو نقصان پہنچا۔ وقوعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ سے تقریباَ تمام قبائلی اضلاع میں وقتاَ فوقتاَ شدت پسندی کے واقعات رونما ہونے لگے ہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 732574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش