0
Monday 25 Jun 2018 17:33

احتساب کا عمل سندھ میں بھی ہونا چاہیئے، ارباب غلام رحیم

احتساب کا عمل سندھ میں بھی ہونا چاہیئے، ارباب غلام رحیم
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنما ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل سندھ میں بھی ہونا چاہیئے، یہاں پر جو کرپشن کرنے کے ماسٹر تھے ان سے کوئی احتساب نہیں کر رہا ہے اور وہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ٹنڈو محمد خان میں جی ڈی اے کے پی ایس 68 پر نامزد امیدوار میر سجاد علی تالپور کی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ کروڑوں روپوں کا بلاول ہاؤس ہے جسے چالیس لاکھ روپے کا ظاہر کیا گیا ہے، اتنی تو ان کی ایک دیوار کی قیمت ہوگی، بلاول ہاؤس ایک گھر پر نہیں بلکہ کئی گھروں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی مخالف جو بھی جماعت ہے ان سے الیکشن کے دوراں اتحاد کے سلسلے میں بات چیت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کے جانب سے ضلع ٹنڈو محمد خان میں قومی اسمبلی کی نشست 228 اور پی ایس 69 پر آزاد امیدوار عبدالرحیم کاتیار اور پی ایس 68 پر میر سجاد علی تالپور ہمارے منتخب نمائندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دس سالہ دورے اقتدار میں عوام کو سوائے دھوکے اور جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ بھی نہیں دیا، سندھ میں بے شمار کرپشن کرکے سندھ کو پچاس سال پیچھے چھوڑ دیا ہے، عوام اب ان کے جھوٹے نعروں پر نہیں آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 733538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش