0
Monday 2 Jul 2018 18:32

میرے علاقے سے میرے بندے کی گرفتاری کسی کی ادا ہے، آصف زرداری

میرے علاقے سے میرے بندے کی گرفتاری کسی کی ادا ہے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میرے علاقے سے میرے بندے کی گرفتاری کسی کی ادا ہے اور ہر ادا میں ایک پیغام ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے آصف زرداری نے نواب شاہ سے اسماعیل ڈاہری کی گرفتاری سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ ایک چھوٹا زمیندار ہے اور میرے ووٹوں کے لئے کام کرتا ہے، میرے علاقے سے میرے بندے کی گرفتاری کسی کی ادا ہے اور ہر ادا میں ایک پیغام ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زیادہ تر آزاد امیدوار کامیاب ہوں گے، ہر جگہ آزاد امیدوار کھڑے ہو رہے ہیں جن میں کچھ ہماری، کچھ نواز شریف اور کچھ عمران خان کی بس سے اترے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہر حال میں حکومت نہیں چاہتے لیکن جس نے بھی حکومت بنانا ہوگی اس کو ہم سے بات ضرور کرنا ہوگی۔ آصف زرداری نے کہا کہ چاہتا ہوں بلاول کو پارلیمانی تجربہ ہو، وہ اپوزیشن لیڈر بھی بنے تو کوئی اعتراض نہیں، بہتر ہوگا کہ اپنی زندگی میں اسے وزیراعظم بنتا دیکھوں۔
خبر کا کوڈ : 735213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش