0
Thursday 5 Jul 2018 21:12

صوابی، سرکاری نوکریوں میں معذور افراد کا کوٹہ 5 فیصد تک بڑھایا جائے، مظاہرین

صوابی، سرکاری نوکریوں میں معذور افراد کا کوٹہ 5 فیصد تک بڑھایا جائے، مظاہرین
اسلام ٹائمز۔ صوابی میں معذور افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان کے فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھائے۔ معذور افرد نے صوابی گراونڈ سے امن چوک تک احتجاجی جلوس نکالا، جلوس کی قیادت خدمت معذوران ویلفیر اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن صوابی کے صدر شیر رحمٰن اور جنرل سیکرٹری فضل داد نے کی۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سرکاری نوکریوں میں پانچ فیصد تک معذور افراد کا کوٹہ بڑھایا جائے اور ان کے لئے پاکستان بیت المال سے وظیفہ مقرر کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت معذور افراد کے لئے صوبائی اسمبلی میں اضافی نشستیں مقرر کر لے اور زکوٰۃ میں معذور افرد کو خصوصی توجہ دی جائے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ صوابی میں معذور افرد کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہے جبکہ نابینا افراد کی تعداد اگر اس میں شامل کی جائے تو 25 ہزار سے زائد بنتی ہے جبکہ دوسری جانب ان کے لئے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معذوروں کے لئے صوابی میں ایک فیزیو تھراپی سنٹر، ٹیکنیکل سنٹر اور ایک ہسپتال فوری طور پر درکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 735950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش