0
Sunday 8 Jul 2018 22:40

تکفیریت فتنہ ہے، الیکشن میں کسی دہشتگرد کی حمایت نہیں کرینگے، لیاقت بلوچ، سبطین سبزواری

تکفیریت فتنہ ہے، الیکشن میں کسی دہشتگرد کی حمایت نہیں کرینگے، لیاقت بلوچ، سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کتاب کے انتخابی نشان پر انتخابات میں حصہ لینے والا ہر امیدوار پانچوں دینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کا مشترکہ امیدوار ہے اور سب مل کر اس کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تکفیریت فتنہ ہے، متحدہ مجلس عمل نظام مصطفٰی(ص) کے نفاذ کا نعرہ لے کر اٹھی ہے، ان شاءاللہ انتخابات جیت کر اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سیاسی کچرے اور مسلمہ کرپٹ عناصر کا مقابلہ کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو عوام تک رسائی کے یکساں مواقع میسر ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دیانتدار قیادت صرف اور صرف متحدہ مجلس عمل کے پاس ہے، دہشتگردی اور تکفیریت فتنہ ہے، تمام جماعتیں ایم ایم اے کے دستور کی پابند ہیں، کسی تکفیری دہشتگرد کی حمایت نہیں کریں گے، اسلام پسند امیدواروں کی حمایت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 736604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش