0
Thursday 12 Jul 2018 13:31

یکہ توت دھماکہ، حملہ آور کے متعلق اہم انکشافات

یکہ توت دھماکہ، حملہ آور کے متعلق اہم انکشافات
اسلام ٹائمز۔ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ میں خود کو بارودی مواد سے اڑانے والے حملہ آور کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے، جبکہ تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے مزید شواہد اکٹھے اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دھماکے کی ویڈیو میں ہارون بلور کے ساتھ کھڑے ایک مشکوک لڑکے کو مبینہ طور پر خودکش حملہ آور ظاہر کیا گیا، جس نے گلے میں سفید رنگ کا رومال، سفید رنگ کی ٹوپی اور کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہیں۔ ویڈیو میں کچھ دیر قبل وہ کرسی پر بیٹھا دکھائی دے رہا تھا، جب ہارون بلور جلسہ گاہ پہنچے تو وہ مسلسل اس کے قریب جاتا رہا۔ دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور کا جو سر ملا اس سے اس کی عمر ظاہر ہو رہی ہے جو 20 سے 25 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہارون بلور نے جلسے میں شرکت کیلئے 9 بجکر 30 منٹ پر آنا تھا، لیکن دیگر مقامات پر شمولیتی تقاریب کے باعث وہ 11 بجے آئے اور گاڑی سے اُترتے ہی دھماکہ کی نذر ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 737344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش