0
Friday 20 Jul 2018 18:17

سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ ساتھیوں سمیت ہلاک، سکیورٹی ذرائع

سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ ساتھیوں سمیت ہلاک، سکیورٹی ذرائع
اسلام ٹائمز۔ قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر مفتی ہدایت اللہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا، تینوں لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ہلاک ہونے والا مفتی ہدایت اللہ ہی سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ ہے، تاہم مفتی ہدایت اللہ کے ساتھیوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اس سے قبل مستونگ خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی تھی، جس کا نام حافظ نواز اور تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔ واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں نواب اسلم رئیسانی اور لشکری رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 148 افراد شہید جبکہ 150 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 739058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش