0
Sunday 29 Jul 2018 22:10

عمران خان خلائی مخلوق کا ٹیسٹ ٹیوب بے بی ہے، پنجاب میں حکومت بنانا نون لیگ کا حق ہے، شاہ اویس نورانی

عمران خان خلائی مخلوق کا ٹیسٹ ٹیوب بے بی ہے، پنجاب میں حکومت بنانا نون لیگ کا حق ہے، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ عمران خان خلائی مخلوق کا ٹیسٹ ٹیوب بےبی ہے، پنجاب میں حکومت بنانا نون لیگ کا جمہوری حق ہے، پی ٹی آئی پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے، ایم ایم اے کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا، اے پی سی میں دس سیاسی جماعتوں نے الیکشن نتائج مسترد کرکے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، عمران خان کو جتوانے والے بہت جلد پچھتائیں گے، من پسند نتائج کے لئے ہر ناجائز حربہ استعمال کیا گیا، اس بار پولنگ کے دوران کم جبکہ پری پول اور پوسٹ پول دھاندلی زیادہ کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی کے مرکزی عہدیداران کے غیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں ہر پولنگ اسٹیشن کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ تسلیم نہ ہونا ناانصافی ہے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کا سہولتکار نہ بنے، دھاندلی کے باوجود عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے لئے ممبران کی مطلوبہ تعداد پوری نہیں ہو سکی، اب ہارس ٹریڈنگ اور غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کرکے پی ٹی آئی کی حکومت بنوانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جے یو پی جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑی ہے، لاڈلے کو اقتدار دینے کے لئے خفیہ ہاتھوں نے کمال دکھایا ہے، عمران خان غیر سیاسی قوتوں کا مہرہ بن چکا ہے، ایم ایم اے دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف زوردار احتجاج کرے گی، دھاندلی کے ذریعے عوام کے ووٹ کی تذلیل کرنے والے قومی مجرم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 741077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش