0
Tuesday 31 Jul 2018 20:36

کراچی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف عدالت جانیکا اعلان

کراچی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف عدالت جانیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کنگری ہاؤس کراچی میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر پگارا کا کہنا تھا کہ 2018ء کے الیکشن کیلئے قوم کو شفاف الیکشن کا یقین دلایا گیا، لیکن اس الیکشن جیسی دھاندلی ملک کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئی، جھگڑا اگر پنجاب میں تھا، تو سندھ کے عوام کو کیوں بے وقوف بنایا گیا۔ سربراہ جی ڈی اے نے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں دھاندلیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے، کیونکہ الیکشن والے دن سے پہلے ہی دھاندلی ہونا شروع ہو چکی تھی، کچھ لوگوں نے کہا کہ الیکشن میں 6 بجے کے بعد دھاندلی ہوئی ہے اور دھاندلی کی نشاندہی کے باوجود ایکشن نہیں لیا گیا۔ پیر پگارا نے مزید کہا کہ ہم عمران خان کی حکومت کو کمزور نہیں کریں گے، عمران خان نے جو باتیں کی ہیں، ان میں سے 50 فیصد پر بھی عمل ہو جائے تو ملک پٹری پر آجائے گا، اب دیکھنا ہے کہ عمران خان لوٹا ہوا پیسہ کیسے واپس لاتے ہیں، کیونکہ باہر موجود زیادہ تر روپیہ بیورو کریسی کا ہے۔
خبر کا کوڈ : 741555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش