0
Saturday 4 Aug 2018 22:40

چلاس میں اسکول جلانے والے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس جوان شہید جبکہ دو زخمی

چلاس میں اسکول جلانے والے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس جوان شہید جبکہ دو زخمی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقہ چلاس میں اسکول جلانے والے دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جی بی کے ضلع دیامر میں اسکول جلانے والوں کی تلاش کے لئے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے اور آپریشن کے دوران اب تک 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ چلاس داریل و تانگیر میں شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور اس دوران پولیس کا ایک جوان شہید جبکہ دو زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پولیس سپاہی عارف شہید جبکہ کرامت زخمی ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز جی بی کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب دہشتگردوں نے 12 اسکولوں میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد آگ لگا دی تھی۔ دہشتگردوں نے لڑکیوں کے دو پرائمری اسکولز کو بھی بارود سے اڑائے دئیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 742485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش