0
Thursday 9 Aug 2018 10:57

کشیدگی کے باوجود سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پر تشویش برقرار ہے، کینیڈا

کشیدگی کے باوجود سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پر تشویش برقرار ہے، کینیڈا
اسلام ٹائمز۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پرتشویش کا اظہار کرنے پرمعافی مانگنے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مونٹریال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودب عرب سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے۔ کینیڈین وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ سعودی عرب نے انسانی حقوق کے معاملے پرکافی کام کیا ہے تاہم انہوں نے سعودی عرب سے معافی مانگنے سے انکار کردیا۔ جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ کرسٹیا فریلینڈ نے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر سے بات چیت کی ہے تاکہ دونوں ممالک میں بڑھتی کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سفارتی سطح پردونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہوتی رہے گی اور ضروری نہیں کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات خراب ہوں۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ کینیڈا کو اپنی غلطیاں درست کرنے کی ضرورت ہے، ان سے مذاکرات کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب کی جانب سے کینیڈا کے سفیر کو ملک بدرکرنے بعد ٹورنٹو کے لیے تمام فلائٹس معطل کردی تھیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے رواں ہفتے کے آغاز میں کینیڈا کے سفیر کونا پسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑے کا حکم دیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 743452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش