0
Friday 10 Aug 2018 01:23

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کرلیا

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ صدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب ارکان کے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کی تھی جس میں نئی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی تھی۔ صدر مملکت نے سمری منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس طلب کرلیا جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ آئے گا۔

اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین 15 اگست کو برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے اور شیڈول کے مطابق صدر مملکت کو 19 اگست کو وطن واپس آنا ہے ان کے بیرون ملک جانے کے پروگرام میں تاحال کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اس دورے کی وجہ سے وزیراعظم کی حلف برداری میں تاخیر کا اندیشہ ہے۔ اس ضمن میں ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کا غیر ملکی دورہ نئے وزیراعظم کے حلف میں تاخیر کا باعث نہیں بنے گا، حلف برداری کی تقریب 17 یا 18 اگست کو ہوسکتی ہے، صدر مملکت کی غیرموجودگی میں قائم مقام صدر صادق سنجرانی نومنتخب وزیراعظم سے حلف لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات ہوئے تھے اور آئین کے تحت نگراں حکومت کی جانب سے ہر حال میں 15 اگست تک قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلایا جانا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 743649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش