0
Tuesday 14 Aug 2018 17:48

لاہور، عالمی تحریک دعوت الحق کے کارکنوں کی پاکستان زندہ باد ریلی

لاہور، عالمی تحریک دعوت الحق کے کارکنوں کی پاکستان زندہ باد ریلی
اسلام ٹائمز۔ عالمی تحریک دعوت الحق پاکستان کے زیراہتمام 14 اگست کو جشن آزادی پاکستان کے موقع پر مرکز دعوت الحق مین بازار سمن آباد لاہور سے امیر پیر ولی اللہ شاہ بخاری کی قیادت میں ورکز نے مینارِ پاکستان تک ایک پاکستان زندہ باد ریلی نکالی جس میں حاجی عامر رشید، الحاج پیر محمد ناصر، محمد اکرم فوجی، پیر جمشید احمد نورانی، حاجی محمد فیصل، سید احسان اللہ شان اور سماجی راہنما میڈم شہزاد گل و دیگر نے شرکت کی۔ راستے میں پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے اور مینارِ پاکستان پہنچ کر ایک ہزار فٹ کا بڑا قومی پرچم لہرایا اور جشن آزادی کا بھی کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر امیر تحریک دعوت الحق نے پاکستان کی بقاء و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کو تاقیامت سلامت اور قائم و دائم رکھے اور پیارے وطن پاکستان کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطاء کرے اور اسے ہرقسم کے اندورنی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کیلئے قائم کیا گیا مگر یہاں ہندوؤں اور انگریزوں کے بعد ان کے چیلے قابض ہو گئے اور انہوں نے پاکستان کو اس کی منزل کی جانب نہیں جانے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کوشاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 744597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش