0
Friday 17 Aug 2018 09:48

وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کی اسپیکر قومی اسمبلی کو مبارکباد

وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کی اسپیکر قومی اسمبلی کو مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی محمود خان اور اسپیکر مشتاق غنی نے قومی اسمبلی کے نومنتخب اسپیکر اسد قیصر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں قومی اسمبلی اپنا بھر پور آئینی کردار ادا کریگی۔ اس موقع پر مشتاق غنی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی طرح اسد قیصر قومی اسمبلی میں بھی تمام ممبران کو بلا تفریق ساتھ  لیکر چلیں گے۔ محمود خان نے کہا کہ اسد قیصر کی قیادت میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں ریکارڈ قانون سازی ہوئی ہے، امید ہے کہ وہ اپنی روایت  قومی اسمبلی میں بھی دہرائیں گے۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی قیادت میں یہ صوبہ ترقی و خوشحالی کی نئی منازل عبور کرے گا۔ مشتاق غنی کی اسپیکر شپ کے دوران کے پی اسمبلی مزید فعال انداز میں اپنا کردار ادا کریگی۔ اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد مبارکباد کے پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید ابراہیم سالم الا ظبی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کر کے مبارکباد دی، جبکہ ایرانی مجلس شوریٰ اسلامی کے اسپیکر علی لاریجانی نے انہیں ٹیلی فون پر مبارکباد دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 745018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش