0
Friday 17 Aug 2018 10:37

جام کمال نے وزارت اعلٰی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

جام کمال نے وزارت اعلٰی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے نئے قائد ایوان کا انتخاب 18 اگست کو ہوگا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد وزیراعلٰی جام کمال نے قائد ایوان کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ کاغذات نامزدگی آج شام پانچ بجے تک جمع کرائے جائیں گے۔ وزیراعلٰی بلوچستان کے لئے آج ہونے والے انتخاب کے شیڈول میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی جانب سے تبدیلی کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کے مطالبہ پر کیا۔ اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ بحثیت اسپیکر اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلوں گا۔ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے قائد ایوان کے لئے نامزد امیدوار ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہمیں جو شیڈول ملا تھا وہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا شیڈول ملا تھا۔ مگر شام چھ بجے کے بعد معلوم ہوا کہ قائد ایوان کے لئے بھی کاغذات نامزدگی داخل کرنے وقت پانچ بجے تھا اور اس سلسلے میں ارکان کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا، جوکہ درست اقدام نہیں ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے اسمبلی کے قواعد وضوابط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد ایوان کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے لئے قواعد وضوابط کی پابندی نہیں کی۔ انہوں نے اسپیکر پر زور دیا کہ قائدا یوان کے انتخاب کے لئے پرانے شیڈول کو ملتوی کرکے نیا شیڈول جاری کیا جائے۔ اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ قواعد وضوابط کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ میں جو شیڈول جاری کیا تھا، وہ صحیح ہے۔
خبر کا کوڈ : 745029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش