0
Tuesday 21 Aug 2018 12:05

پشاور میں ڈینگی کا خطرہ، حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر شہری پریشان

پشاور میں ڈینگی کا خطرہ، حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر شہری پریشان
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایک بار پھر ڈینگی وائرس پھیلنے کے خدشات، رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں 84 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ اقدامات نہ ہونے پر شہری پریشان ہوگئے۔ پشاور میں ڈینگی وائرس پھیلنے کے خطرات پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے دکانوں اور گھروں کی چھتوں پر جمع پانی کی صفائی نہ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 نافذ کر دیا، تاہم شہر بھر میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے کوئی بھی اقدامات نہ ہونے پر شہری پریشان ہیں۔ گذشتہ سال ڈینگی سے 70 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے، جبکہ اس سال اب تک 84 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ڈینگی کے حوالے سے حکومت اور متعلقہ اداروں کی معنی خیز خاموشی آنے والے وقت میں کسی بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 745717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش