0
Tuesday 21 Aug 2018 12:49

پاکستان میں حکمرانی کیلئے ریاست مدینہ ہمارا ماڈل ہے، اسد قیصر

پاکستان میں حکمرانی کیلئے ریاست مدینہ ہمارا ماڈل ہے، اسد قیصر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی طرح اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی کہا ہے کہ پاکستان میں حکمرانی کیلئے ان کے سامنے جو ماڈل ہے وہ ریاست مدینہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم بنیادی طور پر ایک جدید اسلامی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ ایک ایسی ریاست جس میں سب کو اس کے میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر پرکھا جائے اور سب کے ساتھ انصاف ہو۔ اسد قیصر نے بتایا کہ اسپیکر کا منصب انتہائی اہمیت رکھتا ہے جس سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے وہ محروم طبقوں کیلئے قانون سازی کا عمل آسان بنائیں گے، تاکہ ان کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے بلوچستان اور فاٹا کی جنگ سے متاثرہ علاقوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی قوانین بنائے جائیں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ فاٹا کے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام ہوں گے۔ 1100 کنال پر مشتمل وزیراعظم ہاؤس کے مستقبل کے استعمال سے متعلق عمران خان کے اعلان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کو ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے یونیورسٹی بنایا جاسکتا ہے اور اس کیلئے کسی قانون کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔ اسد قیصر اس سے پہلے 5 سال صوبہ خیبر پختونخوا کے بھی اسپیکر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ آئیں اور ایک مثبت کردار ادا کریں، انہیں میرا تعاون ہمیشہ حاصل رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 745722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش