0
Thursday 23 Aug 2018 18:01

لوئر دیر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کا شدید احتجاج

لوئر دیر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کا شدید احتجاج
اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ عوام الناس کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج کے باعث دیر پشاور شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لوئر دیر میں 18 گھنٹے سے زائد غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، علاقہ مکین کم وولٹیج کی بھی شکایت کر رہے ہیں لیکن ان کی داد و فریاد کوئی سننے والا نہیں ہے جس کیوجہ سے تنگ آ کر آج احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ لوئر دیر سے ذرائع نے بتایا کہ احتجاجی مظاہرین میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہراہ کھلوانے کیلئے پولیس بھی پہنچی تو مظاہرین کے احتجاج میں تیزی آگئی۔ علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی اور ہوائی فائرنگ بھی ہوئی۔ پولیس کی کارروائی پر مشتعل مظاہرین نے تھانہ تالاش کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دیر پشاور شاہراہ مکمل طور پر بند کر دی۔ لوئر دیر سے احتجاج کے دوران مظاہرین اور سکیورٹی فورس کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 745937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش