0
Saturday 25 Aug 2018 20:11

اسلامی ممالک میں دہشتگردی کے پیچھے امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد جماعتوں کا ہاتھ ہوتا ہے، ثروت قادری

اسلامی ممالک میں دہشتگردی کے پیچھے امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد جماعتوں کا ہاتھ ہوتا ہے، ثروت قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نئی حکومت دنیا کے تمام ممالک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات ہموار کرے، روپیے کی گرتی ہوئی قدر کو نہیں روکا گیا تو مہنگائی آسمانوں کو چھوئے گی، غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائے اور اقدامات کو یقینی بنایا جائے، یوم دفاع شایان شان طریقے سے منائیں گے، ہالینڈ کے وزیراعظم گیرٹ وائلڈر کی سرپرستی کے بجائے آزادی اظہار کے نام پر اسلام کی توہین کو روکیں، ہالینڈ نے توہین آمیز خاکے کے مقابلے کو نہیں روکا، تو ہالینڈ کو دہشتگرد ملک قرار دینے پر مسلم اُمہ دباؤ بڑھائینگے، اسلامی ممالک میں دہشتگردی کے پیچھے امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد جماعتوں کا ہاتھ ہوتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر کارکنوں سے عید ملتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ مذاہب کے درمیان نفرتیں پھیلانے والے دہشتگرد ہیں، امریکی وزیر خارجہ کو دہشتگرد پوری دنیا میں پاکستان میں ہی نظر آتے ہیں کیا، انہیں ہالینڈ جو دہشتگردی کرنے جا رہا ہے نظر نہیں آرہی، وہ اس کو روکنے کیلئے اقدامات نہیں کرینگے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان پر صرف الزامات اس لئے لگائے جاتے ہیں کہ پاکستان کا خوشحال اور ترقی یافتہ ملک ہونا یہود و نصاریٰ کی آنکھوں میں چبتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے ملک کے دفاع و سلامتی کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، داعش، القاعدہ اور طالبان دہشتگردوں کو امریکا نے پروان نے چڑھایا، شام، عراق، افغانستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں دہشتگردی کے پیچھے امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد جماعتوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام مغرب کے غلام نہیں ہیں، کسی میں ہمت نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان میں مداخلت کرے، ہم پاکستان کو مضبو ط و مستحکم بنائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی خارجہ پالیسی مسلم دنیا کو تباہ اور ان کے وسائل پر قابض ہونے کی ہے، مسلم حکمران ترکی حکومت کی طرح امریکا کے دباؤ کو مسترد کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 746157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش