0
Tuesday 28 Aug 2018 12:02

ہارون بلور شہید کی نشست پی کے 78 پشاور پر انکی بیوہ امیدوار

ہارون بلور شہید کی نشست پی کے 78 پشاور پر انکی بیوہ امیدوار
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی نے پی کے 78 پشاور کیلئے ضمنی انتخابات میں شہید ہارون بشیر بلور کی بیوہ ثمر ہارون بلور کو امیدوار نامزد کر دیا، جبکہ خالی ہونے والی مزید 5 نشستوں پر بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ باچا خان مرکز میں منعقدہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردار حسین بابک، ایمل ولی خان، خورشید خٹک اور سید شاہد رضا نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومتوں کی تشکیل کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا جسکے مطابق پی کے 7 سوات کیلئے وقار احمد خان، پی کے 44 صوابی کیلئے غلام حسن، پی کے 53 مردان کیلئے احمد بہادر خان، پی کے 61 نوشہرہ سے پرویز احمد خان اور پی کے 63 سے شاہد خٹک کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 746656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش