0
Saturday 1 Sep 2018 13:03

چیف جسٹس کا اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپہ، شراب و منشیات برآمد

چیف جسٹس کا اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپہ، شراب و منشیات برآمد
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو کراچی کے اسپتالوں میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پر چھاپوں کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، منشیات اور سگریٹ کے پیکٹ ملے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی کے 3 اسپتالوں کا دورہ کیا۔ پہلے وہ ڈاکٹر عاصم کے نجی اسپتال پہنچے، جہاں شرجیل میمن زیرِ علاج ہیں۔ وہ صرف وہاں زیر علاج شرجیل میمن کے کمرے میں گئے، انہوں نے شرجیل میمن سے انتہائی مختصر ملاقات کی۔ شرجیل انعام میمن کے کمرے میں علاج نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔ اس موقع پر وہاں انہیں شراب کی بوتلیں، سگریٹ کے پیکٹ اور دیگر منشیات ملیں، جن کی انہوں نے خود تصاویر اتاریں۔ نجی اسپتال کے بعد چیف جسٹس نے جناح اسپتال اور این آئی سی وی ڈی میں بھی چھاپے مارے، جہاں انور مجید اور حسین لوائی زیرعلاج ہیں۔ چیف جسٹس نے انور مجید کے کمرے میں مختلف اشیا کا جائزہ لیا اور کچھ ریکارڈ بھی تحویل میں لیا۔

اسپتالوں میں چھاپوں کے بعد چیف جسٹس کراچی رجسٹری پہنچے، جہاں انہوں نے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت اچھے کام کیے، مگر یہ دیکھیں، ذرا اس طرف بھی توجہ دیں، شرجیل میمن کے کمرے سے تین شراب کی بوتلیں ملیں، جب شرجیل سے پوچھا تو کہا کہ یہ میری نہیں۔ دوسری جانب چیف جسٹس کے چھاپے کے بعد ضیاالدین اسپتال میں شرجیل میمن کا کمرہ سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ شرجیل میمن کو اسپتال سے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 747379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش