0
Wednesday 5 Sep 2018 16:25

ٹرمپ نے شامی صدر بشار الاسد کے قتل کا حکم دیا تھا، امریکی صحافی کا دعویٰ

ٹرمپ نے شامی صدر بشار الاسد کے قتل کا حکم دیا تھا، امریکی صحافی کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صحافی باب وڈورڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی صدر بشارالاسد کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وزیر دفاع نے اس پر عمل سے گریز کیا۔ امریکی صحافی باب وڈورڈز نے اپنی کتاب "فئیر" میں انکشاف کیا ہے کہ اپریل 2017ء میں جب شام میں کیمیائی حملے کی اطلاع ملی تو امریکی صدر مشتعل ہوگئے، انہوں نے ٹیلی فون پر وزیر دفاع جیمز میٹس کو بشارالاسد کو قتل کرنے کا حکم دیا۔ جیمز میٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیا کہ وہ معاملہ خود نمٹا دیں گے۔ صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدارتی حکم کے 3 روز بعد امریکا نے شام پر 59 ٹام ہاک میزائل داغے تھے، باب وڈورڈز کی کتاب سے متعلق یہ تفصیلات واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہوئی ہیں۔ مذکورہ کتاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی 20 ماہ کی صدارت کے دوران وائٹ ہاؤس میں ہونے والے معاملات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 748253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش