0
Friday 27 May 2011 12:12

ہیلری کلنٹن پاکستان پہنچ گئیں، صدر،وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات

ہیلری کلنٹن پاکستان پہنچ گئیں، صدر،وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری اور امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی ملاقات جاری ہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی شریک ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن ایبٹ آباد میں یکطرفہ امریکی کاروائی کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان آئی ہیں۔ ان کا وفد چھبیس افراد پر مشتمل ہے۔ ایک روزہ دورے پر آئی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ کر امریکی سفارتخانے جانے کے بجائے غیر متوقع طور پر سیدھا ایوان صدر پہنچیں۔ اس وقت پاک امریکا تعلقات میں سرد مہری عروج پر ہے۔ امریکا کی جانب سے تناؤ دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن اور امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پاکستان آئے ہیں۔ ہیلری کلنٹن کا دورہ راوں ماہ کے دوسرے ہفتے میں امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے بعد متوقع تھا، تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث اسے ملتوی کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد آپریشن کے بعد پاک امریکا تعلقات میں پیدا ہونے والے تناو کو دور کرنے کے لیئے امریکی عسکری اور سیاسی قیادت کی دو اہم شخصیات کی پاکستان میں موجودگی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں امریکی قیادت کی پاکستانی حکام سے ہونے والی ملاقات میں امریکی مطالبات کی طویل فہرست پیش کی جائے گی۔
دیگر ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے صدر زرداری، وزیراعظم گیلانی اور آرمی چیف سے ملاقات کی ہے۔ سیاسی اور فوجی قیادت نے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدر زرداری سے ون آن ون ملاقات کی۔ صدر زرداری نے امریکی سفیر کو کہا کہ ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر منفی اثر ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو ڈرون ٹیکنالوجی دیئے جانے کا مطالبہ بھی دہرایا۔ گفتگو میں ایبٹ آباد آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال، دو طرفہ تعلقات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک امریکا تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستانی عوام اور فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور پاکستان نے اس جنگ میں امریکہ کے ساتھ سب سے زیادہ تعاون کیا ہے۔ ہیلری کلنٹن نے صدر زرداری سے ان کے والد کی وفات پر اظہار افسوس بھی کیا۔ صدر آصف علی زرداری سے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی ملاقات میں کچھ دیر بعد وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور بعد ازاں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی شریک ہو گئے۔ وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر، سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر، وزیر داخلہ رحمان ملک، ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا، امریکی سفیر کیمرون منٹر اور ایڈمرل مائیک مولن بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 74901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش