0
Sunday 9 Sep 2018 19:45

مرادن، تخت بھائی میں غیرت کے نام پر بہن قتل

مرادن، تخت بھائی میں غیرت کے نام پر بہن قتل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں بھائی نے غیرت کے نام اپنی بہن کو قتل کیا ہے اور انکے بیٹوں اور شوہر پر بھی فائرنگ کی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ مردان کے تخت بھائی تحصیل کے علاقے کندہ غار میں اس وقت پیش آیا جب شاہدہ اپنے شوہر  اور بیٹوں کیساتھ گھر سے کسی کام کے سلسلے میں باہر جارہی تھی کہ اس دوارن تاک میں بیٹھے انکے بھائی آیاز نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ سے انکی بہن شاہدہ شدید زخمی ہوگئی اور انکو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ان کے دو بیٹے پانچ سالہ معاذ اور سات سالہ اعزاز بھی زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاہدہ نے دس سال قبل اپنی مرضی سے طارق کیساتھ شادی کی تھی تاہم دونوں خاندانوں کے مابین تعلقات میں کشیدگی کو ختم کرنے کی غرض سے صلح صفائی بھی ہوئی تھی لیکن آج درگئی کے رہائشی آیاز نے ان پر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوا اور انکے خلاف مقتولہ خاتون کے شوہر کی جانب سے ایف آئی آر درج کی گئی۔ دوسری جانب زخمی ہونے والے بچوں کو علاج کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا ہے، جہاں پر انکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 749057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش