0
Wednesday 12 Sep 2018 06:53

روس اور چین تجارت میں ڈالرز کے استعمال میں کمی لائیں گے، پیوٹن

روس اور چین تجارت میں ڈالرز کے استعمال میں کمی لائیں گے، پیوٹن
اسلام ٹائمز۔ روس اور مغرب کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس اور چین تجارتی معاملات میں اپنی کرنسی کا استعمال بڑھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے کیساتھ مشترکہ پریس بریفنگ میں کیا۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ تجارتی مقاصد کے لیے امریکی ڈالر کا استعمال کم کرتے ہوئے دونوں ممالک کو اپنی قومی کرنسی کا استعمال بڑھانا ہو گا۔ مشترکہ پریس بریفنگ سے قبل صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ نے روسی شہر ولادی ووسٹوک میں اقتصادی فورم میں شرکت کی تھی۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب عالمی مارکیٹ مشکلات کا شکار ہے، اس اقدام سے ان بینکوں کے استحکام میں اضافہ ہو گا جو درآمدات اور برآمدات کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ سال 2014ء میں یوکرائن کے علاقوں کریمیا پر قبضہ کرنے پر روس کو امریکا کی جانب سے سنگین ترین معاشی پابندیوں کا سامنا ہے۔ چند ماہ قبل امریکا نے صدارتی انتخاب میں روس کی مبینہ مداخلت اور برطانیہ میں سابق ڈبل ایجنٹ سرگئی اسکرپل اور اس کی بیٹی کو زہر دیے جانے کے الزامات پر روس پر مزید پابندیاں عائد کی تھیں۔ امریکا کی جانب سے عائد حالیہ پابندیوں اور مزید خطرناک اقدامات کی دھمکیوں کے بعد سے روسی کرنسی روبل کی قدر میں ڈالر اور یورو کے مقابلے میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ علاوہ ازیں چند مہینوں میں ڈالر کے مقابلے میں چینی کرنسی یوآن کی قدر میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ رواں برس جولائی میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ سیاسی تنازعات ڈالر کے بطور گلوبل ریزرو کرنسی ڈالر کے استعمال کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ چینی کرنسی یوآن اب ریزرو کرنسی کی خصوصیات حاصل کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 749513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش