0
Friday 14 Sep 2018 12:27

شمالی وزیرستان آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے دوران خطرناک دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں آفتاب پرا بھی شامل ہے، شدت پسندوں نے دسمبر 2017ء میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا جس میں لیفٹیننٹ معین نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے جن کی شناخت نائب صوبے دار نذیر احمد، سپاہی فخر اور عامر کے ناموں سے ہوئی۔ پاک فوج کے جوانوں اور سکیورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے کو دہشت گردوں سے کلیئر کروا لیا۔ واضح رہے کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے فروری 2017ء میں آپریشن ردالفساد شروع کیا جس کے نتیجے میں اب تک بڑی کامیابیاں ملیں، جبکہ پاکستان آرمی نے افغان دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے سرحد پر باڑ لگانے کا عمل بھی شروع کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 749959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش