0
Sunday 16 Sep 2018 17:51

شمالی وزیرستان کے علاقے ہمزونی میں حالات کشیدہ، لوگوں کی نقل مکانی شروع

شمالی وزیرستان کے علاقے ہمزونی میں حالات کشیدہ، لوگوں کی نقل مکانی شروع
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے ہمزونی میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے۔ کشیدہ حالات کی پیش نظر مقامی لوگوں نے اپنے علاقوں سے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کے علاقے ہمزونی میں  امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی فورسز نے شدت پسند عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر اپریشن کا اغاز کرہی ہے۔ فوجی اپریشن اپریشن کے شروع ہونے سے مقامی لوگوں نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شورع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں مجموعی طور پر اور ہمزونی کے علاقے میں خصوصآ پچھلے کئی مہنیوں سے امن و امان کی صورتحال نہایت خراب ہے اور پچھلے دنوں اسی علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گشتی پارٹی پر شدت پسندوں کی جانب سے حملہ ہوا تھا جس میں چار سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے اور سات زخمی ہوئے تھے، فورسز کی جوابی کارراوائی میں پانچ حملہ آور مارے گئے تھے۔ ہمزونی کے علاقے میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ اپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس پر مبینہ طور پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں مقامی لوگ مارے گئے تھے، اس واقعے کے خلاف لوگوں نے میرانشاہ میں ایک بڑا دھرنا دیا تھا اور آخر میں حکام کیساتھ مذاکرات کے بعد دھرنے کو ختم کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 750423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش