0
Tuesday 18 Sep 2018 01:58

وزیراعظم ہاؤس کی 62 گاڑیاں 18 کروڑ میں نیلام، 40 باقی، بھینسوں کی نیلامی موخر

وزیراعظم ہاؤس کی 62 گاڑیاں 18 کروڑ میں نیلام، 40 باقی، بھینسوں کی نیلامی موخر
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی 62 گاڑیاں 18 کروڑ میں نیلام ہوگئیں جبکہ 40 گاڑیاں رہ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس میں جاری نیلامی میں 102 گاڑیوں میں سے 62 گاڑیاں فروخت ہوگئیں جبکہ 40 گاڑیاں نیلام نہ ہوسکیں۔ نیلامی کمیٹی کے مطابق 27 بلٹ پروف گاڑیوں میں سے صرف 7 گاڑیاں 12 کروڑ 46 لاکھ میں نیلام ہوئیں اور وزیر اعظم ہاؤس کی 2 بم پروف گاڑیاں نیلام نہ ہو سکیں۔

نیلامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ 62 گاڑیوں کی نیلامی سے 18 کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں جبکہ ایک گاڑی کے خریدار نے پیشگی رقم ادا نہیں کی۔ واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیر اعظم ہاؤس کے زیر استعمال اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا تھا۔ اس کے علاوہ حکومت نے وزیر اعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسیں اور 4 ہیلی کاپٹرز بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 750734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش