0
Tuesday 18 Sep 2018 19:43

عزاداروں کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کرینگے، چیف سیکرٹری پنجاب

عزاداروں کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کرینگے، چیف سیکرٹری پنجاب
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی کا سول سیکرٹریٹ میں خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور لاہور کے سول سیکرٹریٹ میں صوبائی کنٹرول روم قائم کر دیا ہے، جہاں سے پورے صوبے کی مجالس اور جلوسوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو محرم کی سکیورٹی کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اکبر حسین درانی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ نے محرم کا سکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے، عزاداروں کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کریں گے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ گذشتہ سال کی نسبت اس سال زیادہ بہتر انتظامات کئے ہیں، کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے عملے کو بھی چوکس کر دیا ہے جبکہ لاہور میں جلوس کے روٹ پر آج سے ہی پولیس نے ناکہ بندی کر دی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر جلوس کے روٹ پر سرچ آپریشن بھی ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 750815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش