0
Tuesday 18 Sep 2018 20:50

پشاور پولیس کی کارروائیاں، 6 اشتہاریوں سمیت 45 گرفتار

پشاور پولیس کی کارروائیاں، 6 اشتہاریوں سمیت 45 گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث 45 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ مختلف کارروائیوں کے دوران 15 منشیات فروشوں سمیت 6 اشتہاری ملزمان بھی دھر لئے گئے، جن کے قبضے سے 8 کلاشنکوف، 31 پستول، 3 رائفل، 4 بندوق، مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس، 35 کلوگرام چرس اور 16 بوتل شراب برآمد کرلی گئی۔ عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کی خاطر سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں پشاور پولیس نے سماج دشمن عناصر اور دیگر مختلف جرائم میں ملوث گروہوں کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک، ٹارگٹڈ آپریشنز اور کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 45 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 15 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کرلیا، جس کے دوران فقیر آباد پولیس نے ریحان، تھانہ سربند پولیس نے شاہد، آفتاب، شفیق الرحمن، تھانہ متھرا پولیس نے احمد، تھانہ یکہ توت پولیس نے عثمان، اقبال شاہ، تھانہ حیات آباد پولیس نے وسیم،عالمزیب، نواز اور خان سعید، تھانہ پشتخرہ پولیس نے ثناب، خیبر، تھانہ ہشتنگری پولیس نے صداقت اور تھانہ گلبرگ پولیس نے حق نواز کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 35 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی جبکہ ان کارروائیوں کے دوارن 6 اشتہاری ملزمان جواد، اسفندیار، اعجاز، فیاض اور سجاد ساکنان کگہ ولہ کو بھی گرفتار کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 750915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش