0
Wednesday 19 Sep 2018 11:28

کے پی کے، سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی دھمکی

کے پی کے، سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ سی این جی ایسوسی ایشنز خیبر پختونخوا نے وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلے واپس لینے کیلئے 24 گھنٹوں کی مہلت دیدی، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو صوبہ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کی دھمکی دیدی۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا ایسوسی ایشنز کے مرکزی چیئرمین محمد حماد نے دیگر عہداروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا گیس کے پیداوار میں سب سے آگے ہے اور صوبے میں تقریباً 5 ہزار 200 سے زائد سی این جی پمپس موجود ہیں جس کی وجہ سے تقریباً 50 ہزار سے زائد گھرانوں کے افراد کو روزگار ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گیس کی زیادہ پیدوار کی وجہ سے وفاق کو سالانہ 3 ارب سے زیادہ منافع مل رہا ہیں جس کے بدلے وفاقی حکومت بیرونی ممالک سے پیٹرولیم مصنوعات خرید رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں میں وفاقی حکومت کے ساتھ تمام سی این جی ایسوسی ایشنز کی مذاکرات ہوئے تھے جس میں وفاقی وزیر نے گیسوں کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس کے باوجود بھی وفاقی حکومت کی جانب سے 140 فیصد تک اضافہ کرکے ملک سے سی این جی کا کاروبار ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دعوے کئے تھے کہ ہم باہر کے سرمایہ کاروں کو لائیں گے جبکہ موجودہ وقت میں 3 فیصد سرمایہ کار باہر چلے گئے۔
خبر کا کوڈ : 750974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش