0
Saturday 28 May 2011 13:10

اپنے ملک کے میں عوامی بے چینی کو روکنے کیلئے سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں عوامی احتجاج کی لہر دبانے کیلئے کوشاں

اپنے ملک کے میں عوامی بے چینی کو روکنے کیلئے سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں عوامی احتجاج کی لہر دبانے کیلئے کوشاں
نیویارک:اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی حکومت مشرق وسطیٰ میں عوامی احتجاج کو دبانے کے لئے عرب ممالک کی مدد کر رہی ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے مصر کی فوجی حکمراں کونسل کو گزشتہ ہفتے چار ارب ڈالر امداد دی۔ سعودی حکومت یمن میں صدر جبکہ اردن اور مراکش میں شاہی نظام کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں اردن اور مراکش کو خلیج تعاون کونسل کا رکن بننے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ خلیج تعاون کونسل نے ہی سعودی عرب کو اپنی فوج بحرین بھیجنے کی اجازت دی تھی۔ امریکی اخبار کے مطابق ان سب کوششوں کا مقصد ایک طرح کا کلب آف کنگز بنانا اور عوامی بے چینی کی لہر کو سعودی عرب پہنچنے سے روکنا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب ان کوششوں کے ذریعے ایران کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ عرب بادشاہ اپنے مفادات کا تحفظ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 75103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش