0
Monday 24 Sep 2018 12:52

گلگت بلتستان کونسل کے وفاقی ممبران کی تقرری کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال

گلگت بلتستان کونسل کے وفاقی ممبران کی تقرری کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے وفاقی ممبران کی نامزدگی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے، وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں کونسل کے وفاقی ممبران کی فوری تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان کونسل کے وفاقی ممبران کی تقرری نہ ہونے سے کونسل اس وقت نامکمل ہے اور اس کے معاملات مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں، کونسل میں 6 وفاقی ممبران کا ہونا ضروری ہے اس کے بغیر یہ نامکمل ہے، وزیراعظم پاکستان جو کہ کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، اراکین قومی اسمبلی سے کونسل کے 6ممبران کا تقرر کرتا ہے، گوکہ گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے تحت جی بی کونسل کے تمام اختیارات ختم کر دیئے ہیں، ساتھ ہی اراکین کونسل کیلئے مختص فنڈز بھی ختم کر دیئے ہیں تاہم آرڈر میں کونسل کو بطور ایڈوائزری باڈی کے برقرار رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں نئے آرڈر کے نفاذ سے پہلے کونسل کو 52شعبوں میں قانون سازی اور اصلاحات کے اختیارات حاصل تھے۔ کونسل کے کل ممبران کی تعداد 16ہوتی ہے، 6 ممبران وفاق اور چھ گلگت بلتستان سے لئے جاتے ہیں، جبکہ وزیراعظم پاکستان اس کے چیئرمین، گورنر گلگت بلتستان وائس چیئرمین جبکہ وفاقی وزیر امور کشمیر بھی جی بی کونسل کے ممبر ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 751870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش