0
Wednesday 26 Sep 2018 19:47

پشاور، کانسٹیبل لیوی فورس کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

پشاور، کانسٹیبل لیوی فورس کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ ضلع مہمندکی تحصیل صافی سے تعلق رکھنے والے لیوی فورس کے کانسٹیبل شہید ذاکر شاہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مقتول کے رشتہ داروں نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ ملک وزیر نے کہاکہ انکا بیٹا ذاکرشاہ جوکہ لیوی فورس میں تھے، خانقاہ کے مقام پر دوران ڈیوٹی دہشتگرد حملے میں شہید ہوا۔ انکے بیٹے نے ملک کی خاطر اپنی جان قربان کردی تھی اور ضلعی انتظامیہ نے تحقیقات کے بعد واقعے میں ملوث ملزمان رحمت اللہ، شیرخان، لیاقت اور امجد خان کو گرفتار کرکے جیل بھی بھیج دیا تھا، تاہم بعدازاں انتظامیہ کیساتھ گٹھ جوڑ کرکے ملزمان نے رہائی حاصل کی۔ مظاہرین نے حکام بالا سے مطالبہ کیاکہ صافی قوم پر مشتمل نیا جرگہ تشکیل دے کر شہید ذاکر شاہ کے ورثاء کے گھروں اور زمینوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، بصورت دیگرمطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 752376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش