0
Thursday 27 Sep 2018 16:08

سندھ حکومت اور اسکے اداروں سے متعلق منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، صوبائی مشیر اطلاعات

سندھ حکومت اور اسکے اداروں سے متعلق منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، صوبائی مشیر اطلاعات
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں بچوں کے اغواء سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کچھ روز سے سندھ حکومت اور اس کے اداروں سے متعلق منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کراچی میں بچوں کے اغوا سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، جبکہ اسٹریٹ کرائم یا بچوں کے اغوا کی شکایت ملتی ہیں، تو حکومت کارروائی کرتی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس سے پہلے این آئی سی وی ڈی کا بجٹ صرف 70 کروڑ تھا، لیکن سندھ حکومت کی کوششوں سے آج اس کا بجٹ ساڑھے آٹھ ارب ہے، آج سندھ کے مختلف شہروں میں این آئی سی وی ڈی کے سینٹر چل رہے ہیں، ملک بھر سے لوگ مفت علاج کرا رہے ہیں، جناح میں کینسر وارڈ میں بھی ملک بھر سے لوگ مفت علاج کرانے آتے ہیں، لہٰذا میری درخواست ہے میڈیا سے کہ وہ ان اداروں کی درست تشہیر کریں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار جب جناح اسپتال کے دورے پر آئے، تو خوش ہو کر گئے، انھوں نے جناح اسپتال کی بہتر کارکردگی پر انعام دیا، تھرپارکر کی بچی کا علاج جناح میں چل رہا ہے، یہ اسپتال سندھ حکومت کا ہے، لیکن پی ٹی آئی والے ٹوئٹر پر صرف کریڈٹ لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 752541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش