0
Friday 28 Sep 2018 19:18

کرپشن کرنیوالے جہانگیر ترین کیساتھ جو کچھ ہوا اچھا ہوا، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی

کرپشن کرنیوالے جہانگیر ترین کیساتھ جو کچھ ہوا اچھا ہوا، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سے تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاء نے جہانگیر خان ترین کی کرپشن کیس میں نااہلی سے متعلق کہا ہے کہ ملک میں جو بھی کرپشن کرے گا، اس کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاء نے جہانگیر خان ترین کی کرپشن کیس میں نااہلی سے متعلق اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جو کچھ ہوا، اچھا ہوا، ملک میں جو بھی کرپشن کرے گا، اس کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر سیما ضیاء نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ این آئی وی سی ڈی کے ڈائریکٹر ندیم قمر کس کے منظور نظر ہیں، وہ 1995ء میں سینیئر رجسٹرار کے طور پر آئے اور اس وقت ان کی تنخواہ 50 لاکھ روپے ہے، انہوں نے ایسا کیا کیا جو اتنی خطیر رقم انہیں ماہوار دی جا رہی ہے اور انہیں کئی بار ری اپائینٹ کیا گیا، ڈاکٹر ندیم قمر بغیر ٹینڈر من پسند لوگوں کو ادویات اور آلات کی خریداری کے ٹھیکے دے چکے ہیں اور ان کے خلاف نیب ریفرنسز ہیں۔

رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سرجن ڈاکٹر ندیم رضوی دہری شہریت کے حامل ہیں، ان کے پاس پی ایم ڈی سی کی رجسٹریشن نہیں، وہ 6 ماہ ملک سے باہر اور 6 ماہ پاکستان میں ہوتے ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹر سیما ضیاء کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ ڈاکٹر ندیم رضوی اپنے صوبے کے لوگوں کی خدمت کرنے بیرون ملک سے آئے ہیں، ڈاکٹر ندیم قمر کی ملازمت میں توسیع کیلئے تمام قواعد پورے کیے گیے، ندیم رضوی اور ڈاکٹر ندیم قمر پر الزامات غلط ہیں۔
خبر کا کوڈ : 752685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش