0
Saturday 29 Sep 2018 19:42

جعلی بینک اکاؤنٹ، کراچی میں فالودہ بیچنے والا بیٹھے بٹھائے 225 کروڑ کا مالک بن گیا

جعلی بینک اکاؤنٹ، کراچی میں فالودہ بیچنے والا بیٹھے بٹھائے 225 کروڑ کا مالک بن گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فالودہ بیچنے والا شخص بیٹھے بٹھائے 225 کروڑ روپے کا مالک بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹ کا ایک اور کیس سامنے آگیا، کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی عبدالقادر نامی شخص بیٹھے بٹھائے ارب پتی بن گیا۔ عبدالقادر کے مطابق ایف آئی اے کے طلب کرنے پر علم ہوا کہ میرے نام پر بینک اکاؤنٹ ہے اور اس میں 225 کروڑ روپے کی رقم موجود ہے۔ عبدالقادر کا کہنا ہے کہ میں انگوٹھا چھاپ ہوں اور 40 گز کے مکان میں رہتا ہوں، اس رقم سے میرا کوئی تعلق نہیں اور نہ مجھے علم ہے یہ رقم کہاں سے آئی۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں عبدالقادر کے گھر کے اطراف پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عبدالقادر کے نام پر اکاؤنٹ بنانے والے اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں، اس لئے ہمیں اس کی حفاظت کیلئے بھیجا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 752881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش