1
Saturday 29 Sep 2018 23:58

کراچی کے فالودہ فروش کے بینک اکاؤنٹ میں 225 کروڑ ٹرانسفر کرنیوالے کا پتہ چل گیا

کراچی کے فالودہ فروش کے بینک اکاؤنٹ میں 225 کروڑ ٹرانسفر کرنیوالے کا پتہ چل گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے فالودہ بیچنے والے عبدالقادر کے بینک اکاؤنٹ میں 2 ارب 25 کروڑ کی رقم ٹرانسفر کرانے والے کا پتہ چل گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے عبدالقادر کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی موجودگی کی خبر کے بعد رقم ٹرانسفر کرنے والے بزنس گروپ کا پتہ لگا لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 8 ایل کے عبدالقادر کے اکاؤنٹ میں خطیر رقم ایک بزنس گروپ نے رکھی تھی، جسے تفتیش کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق عبدالقادر کے بینک اکاؤنٹ میں 2 ارب 25 کروڑ کی رقم 2014ء اور 2015ء میں منتقل کی گئی۔ حکام کے مطابق ایسے اکاؤنٹس مختلف بزنس گروپس ملک کے مختلف حصوں میں کھلواتے ہیں، اس نوعیت کے اکاؤنٹ کو "ٹریڈ اکاؤنٹس" کہا جاتا ہے، عبدالقادر کے نام پر بھی اس طرز کا اکاؤنٹ کھولا گیا۔ حکام کے مطابق جو بھی بزنس گروپ اس نوعیت کا یا جس شخص کے نام پر بھی اکاؤنٹ کھلتا ہے، اسے پیسے بھی دیئے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 752928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش