0
Thursday 4 Oct 2018 19:59

جامعہ کو سیاست کا اکھاڑہ نہ بنایا جائے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں، شوکت یوسفزئی

جامعہ کو سیاست کا اکھاڑہ نہ بنایا جائے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ طلبہ پر لاٹھی چارج کا افسوس ہے، بظاہر معاملہ فیسوں میں اضافے کا ہے لیکن پس پردہ کچھ اور ہے، یونیورسٹی ہاسٹلز میں 400 کمروں میں طلبہ کا غیر قانونی قبضہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ترجمان وزیراعلٰی شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ 2 سال سے فیسوں میں اضافہ نہیں ہوا، اضافے کا فیصلہ جامعہ کی سینڈیکیٹ کا ہے، یونیورسٹی ہاسٹلز میں 400 کمروں میں طلبہ کا غیر قانونی قبضہ ہے، ان طلبہ کو سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی حاصل ہے، لاٹھی چارج کے بعد تمام سیاسی جماعتوں رہنماؤں نے بیانات دینا شروع کئے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پختون ایس ایف اور اسلامی جمعیت طلبہ نے 300 کمروں پر قبضہ کیا تھا، غیر سیاسی تنظیموں کے طلبہ نے بھی 100 کمروں پر قبضہ کر رکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعہ کو سیاست کا اکھاڑہ نہ بنایا جائے، طلبہ کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، گرفتار طلبہ کو رہا کر دیا جائے گا، یونیورسٹی انتظامیہ نے اگر غلط کیا ہے تو وہ بھی ذمہ دار ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 753938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش